چنئی،24ستمبر(آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للتا طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے یہاں ایک ہسپتال میں داخل ہیں اور وہ فی الحال ڈاکٹر کی نگرانی میں رہیں گی۔وزیراعلیٰ کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔اپالو ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر سببییا وشوناتھن نے میڈیکل بلیٹن میں کہاکہ وزیر اعلی ابھی نگرانی میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو عام غذا دی جارہی ہے۔جے للتا کو کل بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وزیر اعظم نریندرمودی، گورنر ودیا راؤ، ڈی ایم کے چیف کروناندھی، ایم کے سٹالین سمیت کرناٹک اور پنڈوچیری کے وزیراعلیٰ نے اناڈی ایم کی سربراہ کے جلد صحت مند ہونے کی دعاء کی۔